سیریبرل پالسی کیا ہے؟
سیریبرل پالسی ، جس کو سی پی بھی کہ سکتے ہے، بچوں کی ایک بیماری ہے، جس کا تعلق بچوں کے پٹھوں کی قوت میں کمی اور ان کی حرکات میں کمی ہے۔ہمارا دماغ ہمارے جسم کے تمام حصوں کو کنٹرول کرتا ہے۔پٹھوں کے کنٹرول کا تعلق بھی دماغ سے ہے۔ اگر دماغ کے کسی حصے پر چوٹ لگ جاے یاپھرکسی وجہ سے آکسیجن کی کمی ہو جائے تو دماغ کا وہ حصہ اپنا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے۔ سی پی میں بھی کچھ ایسا ہی ہوتا ہے۔۔اللہ رب العالمین نے ہمارے دماغ کے بہت سے حصے بنا ے ہے اور ہر حصے کا کام بھی مختلف ہے۔جیسے کہ دماغ کے سامنے والے حصے کا کام ذہانت،اعلی دماغی افعال اور پٹھوں کی حرکت کو کنٹرول کرنا ہے۔اسی طرح درمیان کا دماغ جسم کی ہمآہنگی کو کنٹرول کرتا ہے۔اپ کوئی بھی کام سوچیں،اس کام کو سرانجام دینے کےلئے دماغ کا کوئی نہ کوئی حصہ دستیاب ہوتا ہے۔اسی طرح دماغ کا ایک حصہ پٹھوں کی مضبوطی کے لیے ہے۔سی پی میں ایک تو پٹھے بھت آکر جاتے ہے آور دوسرا دماغ کے کنٹرول میں نہیں ہوتے۔پٹھے ایک قسم کے فالج میں رہتے ھے۔اس کے علاوہ اس بیماری میں جوڑوں پر اکڑاؤ بھی آسکتا ہے۔کچھ بچوں میں اس بیماری میں جھٹکے بھی لگتے ہیں لیکن سب بچوں میں ایسا نہیں ہوتا۔کچھ بچوں میں اس بیماری میں، سننے،بولنے،دیکھنے کے مسائل بھی ہو سکتے ہے۔زیادہ تر بچوں کی سمجھ ٹھیک ہوتی ہے لیکن کچھ بچوں کی سمجھ پر بھی اثر آتا ہے۔اگر ھم ایک لاین میں سی پی کو سمجھنا چاہے تو ہے پٹھوں کی بیماری ہے جو دماغ کے کسی ایک حصہ پر چوٹ لگنے کی وجہ سے ہوتی ہے۔
visit our face book page
visit our bushiness address

Comments
Post a Comment