سی پی کی وجوہات کیا ہے؟


سی پی کی بہت سی وجوہات ہے۔کچھ وجوہات کا تعلق پیدا ہونے سے پہلے
 ہے جب بچہ ماں کے پیٹ میں ہوتا ہے۔حمل کے دوران بچے کی نشونما پر پر کچھ پچیدگیاں آ سکتی ہیں۔سی پی کی ایک بڑی وجہ پیدائش کے دوران آکسیجن کی کمی واقع ہو جانا ہے۔اس سے دماغ کے کے کسی حصے کو آکسیجن اور خون کی فراہمی  نہیں ملتی۔دماغ ایک ایسی ساخت ہے جو  خون کی فراہمی کی کمی کو تھوڑی دیر کے  لئے بھی برداشت نہیں کر سکتی۔ اور فورا  سے دماغ کے کے خلیوں  کی موت واقع ہونا شروع ہوجاتی ہے۔اسی طرح کچھ بچے پیدا ہونے کے بعد روتے نہیں ہے جو کہ اس بات کی نشانی ہوتی ہے کہ بچے کے پھیپھڑوں نے صحیح سے کام نہیں کیا۔اس لیے پیدائش کے فورا بعد بچے کا رونا بہت ضروری ہے۔پھیپھڑوں  کا  کام دماغ کو آکسیجن  مہیا کرناہے اور اگر اگر بچہ پیدا ہونے کے بعد روئے گا نہیں تو اس کے پھیپھڑے صحیح سے کام نہیں کریں گے اور دماغ کو آکسیجن بھی نہیں ملے گی ۔
سی پی کی ایک اور بہت بڑی وجہ بچے کا اپنے ٹائم سے پہلے پیدا ہو جانا ہے ۔حمل کا وقت  تقریباً 37 ہفتوں سے لے کر 41 ہفتے ہوتا ہے۔ اگر بچہ 37 ہفتوں سے پہلے پیدا ہو رہا ہے ہے تو اس کو  ہم پری میچور  پیدائش کہیں گے۔
اس کے علاوہ سی پی کی کی  ایک وجہ گردن توڑ بخار بھی ہے۔گردن توڑ بخار  دماغ کے حصوں کو مفلوج کرتا ہے جس سے پٹھوں کا کنٹرول  ختم ہو سکتا ہے ہے اور پٹھے اکڑ جاتے ہیں۔
سی پی کی ایک اور وجہ دماغ پر چوٹ لگ جانا ہے۔
باز اوقات سی پی کی کوئی بھی وجوہات سامنے نہیں آتی لیکن ایسا بہت کم کم ہوتا ہے۔
اس لیے یہ سمجھنا بہت ضروری ہے کہ کہ سی پی پیدائش سے پہلے ،پیدائش کے دوران اور پیدائش کے بعد بھی ہو سکتی ہے۔

visit our face book page


visit our business address

Comments

Popular posts from this blog

سی پی کی کتنی اقسام ہے؟

سی پی کا علاج کس حد تک ممکن ہے؟

سی پی اور سرجری کا کر دار